Time 15 جون ، 2021
پاکستان

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، ملیکہ بخاری چہرے پر کتاب لگنے سے زخمی

وفاقی وزراء اور حکومتی ارکان شہباز شریف کی تقریر کے دوران بجٹ دستاویزات کو ڈیسک پر مارتے رہے، سیٹیاں بجائیں اور ہوٹنگ بھی کی— فوٹو: اسکرین گریب

قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن اسمبلی ملیکہ بخاری زخمی ہوگئیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران وفاقی وزراء سمیت حکومتی ارکان نے ہنگامہ آرائی کی۔ 

وفاقی وزراء اور حکومتی ارکان شہباز شریف کی تقریر کے دوران بجٹ دستاویزات کو ڈیسک پر مارتے رہے، سیٹیاں بجائیں اور ہوٹنگ بھی کی۔

اس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے بجٹ کی کاپیاں ایک دوسرے پر پھینکی گئیں۔ 

اس دوران پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی ملیکہ بخاری چہرے پر کتاب لگنے سے زخمی ہوگئیں۔ اس کے علاوہ کتابیں اچھالنے کے عمل میں سیکیورٹی اسٹاف بھی زخمی ہوگیا۔

اس حوالے سے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ ملیکہ بخاری کی آنکھ پر بجٹ کی کتاب ماری گئی ہے جس سے ان کی آنکھ زخمی ہوگئی۔

مزید خبریں :