Time 16 جون ، 2021
پاکستان

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر شاہد آفریدی کا سخت رد عمل

فائل فوٹو

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی اسمبلی میں پیش آئے واقعے کو شرمناک قرار دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نےکہا کہ قومی اسمبلی میں جوطوفان بدتمیزی برپا کیاگیا اور غلیظ زبان، الفاظ استعمال کیے گئے یہ سب دیکھ کرسرشرم سےجھک گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہیں ہمارے حکمران اور نمائندے!! یہ لوگ تو ایک دوسرے کے ساتھ تمیز سے بات نہیں کرسکتے، ہماری نمائندگی اور ملکی ترقی کے لیے کیا کام کریں گے، ہوش کے ناخن لیں۔


مزید خبریں :