Geo News
Geo News

Time 16 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

نینا گپتا کی ماں نے خودکشی کرنے کی کوشش کیوں کی تھی؟

نینا گپتا نے اس بات کا انکشاف اپنی خودنوشت سچ کہوں تو میں کیا____فوٹو فائل
نینا گپتا نے اس بات کا انکشاف اپنی خودنوشت 'سچ کہوں تو' میں کیا____فوٹو فائل

بالی وڈ اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ (شکنتلا گپتا) نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی جو خوش قسمتی سے ناکام رہی۔

نینا گپتا نے اپنی سوانح حیات میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ والد کی دوسری شادی کرنے پر میری ماں نے خودسوزی کی کوشش کی تھی۔ 

انہوں نے 'سچ کہوں تو' میں بتایا ہے کہ میرے ماں باپ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے جس کے بعد ان کی شادی ہوگئی، میرے دادا کی جانب سے والد پر دباؤ ڈالا گیا کہ ہماری کمیونٹی کی لڑکی سے دوسری شادی کرو جس پر وہ عزت اور فرمانبرداری کی وجہ سے انکار نہیں کرسکے۔

نینا نے اپنی سوانح میں کہا ہے کہ اس واقعے نے میری ماں کو اندر سے توڑ دیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی زندگی کے خاتمے کا سوچا۔

خیال رہے کہ نینا گپتا کی والدہ پنجابی خاندان سے تھیں جبکہ ان کے والد روپ نارائن گپتا کا خاندان پنجابی نہیں تھا۔