ارطغرل کے ہیرو انگین آلتان سے فراڈ کرنیوالا ٹک ٹاکر گرفتار

ترک ڈرامہ ارطغرل کے ہیرو انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ٹک ٹاکر کو لاہور کی سی آئی اے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

دنیا بھر میں مقبول عام ترک ڈرامے ارطغرل کے ہیرو انگین آلتان کو پاکستان بلایا اور ٹک ٹاکر ملزم کاشف ضمیر نے جعلی کمپنی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے لیے 9 کروڑ کے جعلی چیک بھی ترکی بھجوا دیے۔

آلتان پاکستان پہنچے تو انکشاف ہوا کہ ان سے فراڈ ہوا ہے جس کے بعد وہ ترکی واپس چلے گئے اور آئی جی پنجاب کو درخواست بھجوائی جس کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش کے بعد تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کے گھر چھاپے میں  بلیولائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی، اسلحہ اور جعلی سونے کے بھاری زیورات برآمد ہوئے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، اس کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ میں فراڈ کے 6 مقدمات درج ہیں، ملزم جعلی سونے کے بھاری زیورات پہن کر فراڈ کرتا تھا۔

مزید خبریں :