پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا، اہم رکن پی ٹی آئی میں شامل

فوٹو: فیس بک/فائل
فوٹو: فیس بک/فائل

آزاد کشمیر کابینہ کے اہم رکن سردار میر اکبر خان نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اپنی جماعت مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

سردار میر اکبر خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میر اکبر خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی کے منشور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لیے سردار میر اکبر خان کو ایل اے 16 باغ سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔


مزید خبریں :