سندھ میں فائزر ویکسین لگانے کا عمل پیر سے شروع ہوگا

سندھ میں فائزر ویکسین لگانے کا عمل پیر سے شروع ہوگا۔

صوبائی  محکمہ صحت کے مطابق سندھ کو وفاق کی جانب سے سے فائزر ویکسین کی 12 ہزار ڈوز ملی ہیں جب کہ فائزر ویکسین صوبے کے 7 بڑے سرکاری اسپتالوں میں لگائی جائے گی جن میں کراچی کا ایس آئی یو ٹی، جناح ، سول اسپتال اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا اسپتال میں ویکسین لگائی جائے گی۔

اس کے علاوہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لیاقت یونیورسٹی اسپتال جامشورو اور چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں بھی فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہےکہ فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی اور کمزور قوت مدافعت والے افراد میں گردے، جگر اور دیگر ٹرانسپلانٹ کے مریض شامل ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار ڈوزز ملی ہیں اور پورے ملک میں فائزر ویکسین کی 51 ہزار ڈوزز تقسیم کی جاچکی ہیں، پنجاب کو 26 ہزار، سندھ 12 ہزار بلوچستان  2 ہزار جب کہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار ڈوزز ملی ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ فائزر ویکسین کو الٹرا کولڈ چین فریزر سے نکالنے کے بعد 30 دن میں استعمال کرنا لازمی ہے۔

مزید خبریں :