19 جون ، 2021
کراچی کے 80 فیصد زائد انسداد کورونا ویکسین کے سینٹرز ویکسین کی قلت کے باعث بند کردیے گئے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی کے تمام اضلاع میں 90 کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں گزشتہ 2 روز سے ویکسین کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث 90 سینٹرز میں سے متعدد میں ویکسین ختم ہوچکی ہے اور سینٹرز بند کردیے گئے ہیں۔
کراچی کے ضلع شرقی میں 26، غربی میں 13، وسطی میں 13، ملیر میں 8 ،کورنگی میں 8 اور ضلع جنوبی میں 22 سینٹرز ہیں۔
ان سینٹرز میں سائنو ویک، سائنو فارم اور پاک ویک موجود نہیں ہیں، ویکسین کی قلت کے باعث سندھ حکومت نے کل تمام سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق 21 سے 24 جون کے دوران 25 لاکھ ویکسین وفاق کی جانب سے سندھ کو موصول ہوجائیں گی۔