Time 20 جون ، 2021
پاکستان

کوئٹہ: اپوزیشن کے17 اراکین اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

کوئٹہ: پولیس نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کے 17 اراکین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اپوزیشن ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمہ بجلی روڈ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور  پولیس اہلکاروں پر حملے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمےکے متن میں کہا گیا ہے کہ  جمعہ کو بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن اراکین نے اپنے حامیوں کےساتھ اسمبلی گیٹ زبردستی بند کروائے،  پولیس اہلکاروں کے ساتھ دھکم پیل کی، حملے کیے، اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ یں جس میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پولیس نے واقعے سے متعلق  تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان اور  پولیس افسران کے خلاف مقدمہ در ج کروانے کے لیے اپوزیشن کی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نا ہو سکی۔

مزید خبریں :