Time 20 جون ، 2021
پاکستان

راولپنڈی: آوارہ کتوں نے ایک ماہ میں 400 سے زائد شہریوں کو کاٹ لیا

راولپنڈی میں آوارہ کتوں نے ایک ماہ کے دوران 400 سے زائد شہریوں کو کاٹ لیا۔

راولپنڈی میں سڑکوں پر مٹر گشت کرتے آوارہ کتے شہریوں کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں، شہر کی شاید ہی کوئی گلی یا سڑک ایسی ہو جہاں یہ خطرناک کتے موجود نا ہوں، بچے اور بڑے سب ہی ان کے نشانے پر ہیں۔

آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہری بچوں کو اسکول بھیجتے ہوئے بھی خوف محسوس کرنے لگے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھارہی۔

فوکل پرسن وبائی امراض ڈاکٹر عنایت کے مطابق صرف گزشتہ ایک مہینے میں آوارہ کتوں نے راولپنڈی میں 400 سے زائد افراد کو کاٹ کر زخمی کیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے اگر کتے کے کاٹے کا فوری علاج نا کیا جائے تو جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :