Time 21 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

فادرز ڈے پر علی سفینہ کی بیٹی نے انہیں کیا سرپرائز دیا؟

علی سفینہ نے اہلیہ حرا ترین کا بھی شکریہ ادا کیا_____فوٹو انسٹاگرام

معروف اداکار علی سفینہ نے فادرز ڈے پر بیٹی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا گیا جس پر علی سفینہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اہلیہ اداکارہ و ماڈل حرا ترین اور بیٹی ماہ گل کا شکریہ ادا کیا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے اپنی بیٹی کو کندھے پر بٹھا رکھا ہے جب کہ اس کے ہاتھ میں ایک کارڈ بھی موجود ہے۔

کیپشن میں علی سفینہ نے بتایا کہ ماہ گل میرے پاس آئی اور کہا ہمارے پاس آپ کیلئے ایک سرپرائز ہے، پھر اس نے مجھے کارڈ تھما دیا جس پر 'آئی لو یو' درج تھا۔

علی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں محبت کے علاوہ مزید کیا مانگ سکتا ہوں۔ 

پوسٹ کے اختتام پر انہوں نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا بھی کیا۔

خیال رہے کہ علی سفینہ اور حرا ترین 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جب کہ جوڑے کے گھر بیٹی کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں :