Geo News
Geo News

Time 21 جون ، 2021
پاکستان

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں کورونا کی شرح میں اضافہ

فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح میں اضافہ ہوگیا۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.28 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ شہر میں 18 جون کو کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 8.08 فیصد تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں 24 گھنٹوں میں 3848 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 357 افراد میں کورونا مثبت آنے کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 6.57 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ شہر میں 18 جون کو کورونا کے مثبت آنے کی شرح 4.37 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔