22 جون ، 2021
جناح اسپتال کراچی میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینیئر رہنما عثمان کاکڑ کی ایم ایل رپورٹ تیار کر لی گئی جس میں ان کی موت کو طبعی قرار دیا گیا ہے۔
ایم ایل رپورٹ میں بتایا گیا کہ عثمان کاکڑ کا انتقال برین ہیمریج سے ہوا اور ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں جب کہ جسم کے مختلف حصوں پر سرجری یا کینولاز کے نشانات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیمیکل اور پیتھالوجی رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ کا حتمی تعین ہوسکے گا۔
ایم ایل رپورٹ کے مطابق موت طبعی ہے تاہم مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ آئندہ ایک ہفتے تک آئے گی۔