لباس سے متعلق بیان پر وزیراعظم پر تنقید پر پی ٹی آئی کی خواتین رہنما میدان میں آگئیں

وزیراعظم عمران خان پر خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر ہونے والی تنقید کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی خواتین رہنما میدان میں آگئیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ پاکستانی اور مسلمان ہونےکے ناطے اپنے کلچر اور مذ ہب پر فخر ہے، کوئی لبرل کرپٹ ان کا ترجمان نہ بنے۔ 

 پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے کہا کہ ایک سوال کو توڑ موڑ کر یہ پیمانہ طے نہیں کیا جا سکتا کہ ملک کا منتخب وزیراعظم بچوں اور بچیوں کا تحفظ چاہتا ہے کہ نہیں۔

ممبر قومی اسمبلی کنول شوزب  نےکہا کہ عا بد شیر علی بیہودہ زبان میں فردوس عاشق اعوان کے بارے میں بات کرتے تھے تب وِکٹم شیمنگ بھول جاتے تھے، جاوید لطیف نے مراد سعید کی بہنوں پر غلط زبان استعمال کی تب یہ لبرل بریگیڈ کہا ہوتی ہے۔

 کنول شوذب نےکہا کہ ان کی غیرت بس بغض عمران خان میں جاگتی ہے، جب انھیں ابسلوٹ ناٹ(absolute not)پر کچھ سمجھ نہیں آیا تو تقریر کا رخ اس طرف موڑ دیا۔  

خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کا پورا بیان سنا جائے، وزیراعظم عمران خان خواتین کو با اختیار بنانے کی علامت ہیں، تحریک انصاف نے پہلی مرتبہ خواتین کو متحرک کیا، وزیراعظم نے قانون سازی کے عمل سے جنسی زیادتی روکنےکے لیے مضبوط اقدامات کیے ہیں۔

مزید خبریں :