پاکستان
15 جنوری ، 2012

کراچی : گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی : گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی … کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پروموشن ذون میں قائم گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر آٹھ گھنٹے گزر جانے کے بعد قابو پایا لیا گیا ہے تاہم کولینگ کا عمل جاری ہے جو صبح تک مکمل ہو جائے گا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروموشن ذون میں قائم گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ تیسرے درجہ کی تھی۔ جس کے بعد شہر بھر کی تمام فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا۔ ہفتہ کی شام 7 بجے کے بعد لگنے والی آگ پر آٹھ گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد قابو پایالیا ہے۔ آگ لگنے کے باعث گارمنٹ فیکٹری ی ایک دیوار بھی گر گئی ہے اور عمارت خستہ حال ہو گئی ہے۔ جس کے باعث آگ بھجانے میں مشکلات کا سامنا تھا فائر برگیڈ کی 30 گاڑیایوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ ک پہلے مرحلے میں پیھلنے سے روکا دوسرے میں قابو پالیااور تیسرا مرحلہ کولنگ کا جاری ہے جو صبح تک مکمل ہو جائے گا۔

مزید خبریں :