Time 23 جون ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

انسٹاگرام پر شاپنگ کے حوالے سے اہم اعلان

فوٹوبشکریہ ٹائمز آف انڈیا
فوٹوبشکریہ ٹائمز آف انڈیا

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ فیس بک نے اپنی زیر ملکیت کمپنی انسٹاگرام پر شاپنگ کے حوالے ایک اہم فیچر کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے لکھے گئے حالیہ بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ فیس بک انسٹاگرام پر شاپنگ کے لیے ویژول سرچ (visual search) شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ویژول سرچ کی مدد سے صارفین انسٹاگرام پر آگمینٹڈ رئیلٹی استعمال کرتے ہوئے متعلقہ اشیاء تلاش کر سکیں گے۔

بلاگ پوسٹ میں فیس بک کا کہنا ہے کہ کمپنی آگمینٹد اور  آرٹیفیشیل انٹیلی جنس پر سرمایہ کر رہی ہے جو مستقبل میں آن لائن شاپنگ کے لیے ہماری بنیاد ثابت ہوگی۔

ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق اس نئے ٹول کی مدد سے خریدار شاپنگ کے لیے نئی اشیاء تلاش کر سکیں گے جبکہ آگمینٹڈ رئیلٹی خریدار کو شاپنگ سے قبل ان اشیاء کا تصور فراہم کرنے میں مددگار  ثابت ہوگی۔

انسٹاگرام پر شاپنگ کا آغاز  بصری تلاش (visual  discover) سے ہوتا ہے، صارف ایپ کے ذریعے اسکرول کرتا ہے اور کسی پراڈکٹ سے متاثر ہونے کے بعد تھمب اسٹوپنگ کو استعمال کرتا ہے۔

تاہم اب انسٹاگرام مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے سال کے آخر تک ویژول سرچ فیچر کی آزمائش کرے گا، اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارفین پلیٹ فارم پر ایک پراڈکٹ سے ملتے جلتے دیگر  پراڈکٹس کا تجربہ بھی کرسکیں گے، مثال کے طور  پر کسی لباس کو فلورل پرنٹ میں دیکھنے کی خواہش رکھنے والے صارفین ایک بار ان اشیاء  کا کہنے کے بعد ناصرف اس لباس کا فلورل پرنٹس کاتجربہ بھی کرسکیں گے بلکہ ویژول سرچ کے دوران اپنے کیمرے سے تصویر بھی لے سکیں گے۔ 

مزید خبریں :