Time 13 جون ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

فیس بک کی 'اسمارٹ واچ' تیاری کے مراحل میں

فوٹوبشکریہ گیٹی امیج

عالمی سطح پر سب سے مقبول ایپ فیس بک ایک اسمارٹ واچ کی تیاری پر کام کررہا ہے جو  آگمینٹڈ رئیلٹی(اے آر) منصوبے کے تحت کام کرے گی ۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اسمارٹ واچ 2022 کے وسط میں متعدد کیمروں کی خصوصیات کے ہمراہ متعارف کروائی جائے گی۔

فیس بک کے سینئر ایگزیکٹو کے مطابق اسمارٹ واچ ابتدائی مراحل میں ہے جسے ابھی عوام کے سامنے پیش نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حدود قیود سے آزاد ہوکر ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، تحقیق ہمیشہ مصنوعات میں اضافے کا باعث نہیں بنتی۔

اسمارٹ واچ کی تیاری سے متعلق انکشاف امریکن ٹیکنالوجی ویب سائٹ vergeکی ایک خبر میں کیا گیا ہے، جس کے مطابق فیس بک کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اسمارٹ واچ میں دو کیمرے نصب ہوں گے جو انسٹاگرام سمیت فیس بک نیٹ ورک سے مربوط ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ان کیمروں سے لی گئی تصویروں کو فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جاسکےگا۔

مزید خبریں :