Time 23 جون ، 2021
پاکستان

لاہور دھماکا ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے، آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہےکہ لاہور دھماکا ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں آج صبح ہونے والا دھماکے میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کا گھر نشانہ ہونے کے سوال پر انعام غنی کا کہنا تھا کہ  ہائی ویلیو ٹارگٹ گھر کے قریب پولیس پکٹ ہے، اسی لیے گاڑی گھر کے قریب نہیں جاپائی اور اسی لیے خیال ہے کہ ٹارگٹ پولیس ہے۔

خیال رہے کہ  آج لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے قریب بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے چارکی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق علاقے کی جیو فینسنگ کی جا رہی ہے  اور دھماکے کے وقت ہونے والی فون کالز کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں جب کہ مشتبہ کالز کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ۔

دھماکے میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنے والے افراد کی لوکیشن ٹریس کرنے کی کوشش جاری ہے ۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ جیو فینسنگ کا عمل مکمل ہونے پر اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

مزید خبریں :