دنیا
09 اکتوبر ، 2012

انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں تیزی لا رہے ہیں، فرانسیسی صدر

 انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں تیزی لا رہے ہیں، فرانسیسی صدر

پیرس… فرانس انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں تیزی لا رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات پر سلامتی کو یقینی بنانے اور نسل پرستانہ حرکتوں کی روک تھام کرنے پر خاص توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب فرانس کی پارلیمنٹ شدت پسندوں کو دی جانے والی سزا مزید سخت کرنے سے متعلق مسودہ قانون کا جائزہ لے گی۔

مزید خبریں :