Geo News
Geo News

Time 25 جون ، 2021
پاکستان

آئی ایم ایف نے 150 ارب روپے کے ٹیکسز لگانے کا کہا: شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے 150 ارب روپے کے ٹیکسز لگانے کا کہا لیکن انہیں بتایا ہے کہ ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

شوکت ترین نے کہا کہ جو افراد ٹیکس نیٹ میں نہیں آناچاہتے، انہیں گرفتار کیاجائے گا اور جان بوجھ کر ٹیکس ڈیفالٹ کرنے والوں کو بھی حراست میں لیا جائے گا۔ 

انہوں نےکہا کہ 72 لاکھ افرادکا ڈیٹا ہے جنہیں ٹیکس نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔