Time 26 جون ، 2021
صحت و سائنس

خراٹوں سے نجات کیسے پائیں؟

 
فوٹوفائل
فوٹوفائل

نیند میں خراٹے لینا ایک عام مسئلہ ہے جو خراٹے لینے والے کے ساتھ ساتھ سونے والوں کی نیند میں بھی خلل کا باعث بن سکتا ہے ۔

کوئی بھی شخص خراٹے اس وقت لیتا ہے جب سونے کے دوران ناک اور گلے سے آزادانہ سانس خارج نہ ہوپارہی ہو، چنانچہ اس سے پیدا ہونے والے ٹشوز (بافتوں) میں ارتعاش پیدا ہوتا ہے اور یہ عمل خراٹوں جیسی آواز پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔

باقاعدگی سے خراٹے لینے والے شخص کی نیند میں خلل پیدا ہوسکتا ہے جس کے بعد دن بھر تھکن، چڑچڑاہٹ اور صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، یہی نہیں خراٹوں کی آواز سے شریک حیات کی نیند میں باقاعدگی سے پیدا ہونے والا خلل آپ کے ازدواجی تعلقات میں بھی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

خراٹوں جیسی  آواز آتی کیوں  ہے؟

فوٹوفائل
فوٹوفائل

طبی ماہرین کے مطابق کسی بھی شخص کے خراٹے لینے کے پیچھے کئی وجوہات کارفرما ہوسکتی ہیں۔

مثلاً، عمر ، بڑھا ہوا وزن، ناک یا سائی نس کے مسائل، الکوحل، سگریٹ نوشی اور ادویات کا استعمال یا پھر سونے کا انداز وغیرہ۔

خراٹوں سے نجات کیسے ممکن ہے؟

مارکیٹ میں اس وقت ایسے بہت سے آلے موجود ہیں جن کے لیے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ خراٹوں سے نجات کے لیے معاون ثابت ہوسکتے ہیں تاہم ان آلوں سے سائنسی شواہد کم ہی پائے جاتے ہیں۔

آج ہم اپن قارئین سے ذکر کرنے جارہے ہیں کچھ ایسی ثابت شدہ تکنیکس کا جو کہ کسی بھی شخص کی خراٹوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

سونے کا انداز تبدیل کریں

فوٹوفائل
فوٹوفائل

اگر آپ خراٹوں سے نجات چاہتے ہیں توسر کو 4 انچ اونچا کرکے سوئیں، یہ عمل سونے کے دوران سانس لینے، زبان اور جبڑوں کو حرکت دینے میں آسانی کا باعث بنے گا، بازار میں ایسے ڈیزائن کے تکیے بھی دستیاب ہیں جس پر سونے سے گردن کے پٹھے تنگ نہیں ہوتے اور خراٹوں کو روکنے میں آسانی ہوتی ہے۔

کروٹ لے کر سوئیں

فوٹوفائل
فوٹوفائل

خراٹے لینے والے حضرات کو چاہیے کہ وہ سیدھا سونے کے بجائے کروٹ لے کر سوئیں، کروٹ سے سونے کی عادت ڈالنے کے لیے اپنے پیچھے ٹینس بال رکھ کر بھی سویا جاسکتا ہے۔

آغاز میں یہ عمل تھوڑا مشکل اور دقت طلب محسوس ہوگا لیکن جلد ہی عادت بن جائی گی۔

ناک کے حصے صاف کریں

فوٹوفائل
فوٹوفائل

اگر آپ سائی نس یا ناک کے  مسائل سے دوچار ہیں تو کوشش کریں کہ سونے سے قبل ناک کی صفائی کے ساتھ ساتھ نسل اسٹرپ کا استعمال کریں، اگر آپ کو الرجی ہے تو سونے کے کمر ے کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں اور کمرے میں دھول مٹی نہ جمنے دیں۔

بیڈروم میں  نم ہوا

بیڈروم میں پائی جانے والی خشک ہوا آپ کی ناک اور گلے کی جھلیوں کو متاثر کرسکتی ہے، اگر آپ کو ناک میں سوجن یا سائی نس کے مسائل کا سامنا ہے تو کمرے میں ہیو میفائیڈر کا استعمال معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

طرز زندگی میں تبدیلی

فوٹوفائل
فوٹوفائل

جی ہاں !طرز زندگی میں تبدیلی بھی خراٹوں سے نجات کا باعث بن سکتی ہے۔ مثلاً وزن میں کمی، منشیات کا استعمال اور سونے سے قبل کھانا ترک کرنا اور دن بھر کے معمولات میں ورزش کا اضافہ کرکے بھی خراٹوں سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :