Geo News
Geo News

پاکستان
09 اکتوبر ، 2012

پاکستان توانائی کے شعبے میں اٹلی سے استفادہ کرنا چاہتا ہے ، لطیف کھوسہ

پاکستان توانائی کے شعبے میں اٹلی سے استفادہ کرنا چاہتا ہے ، لطیف کھوسہ

لاہور … پنجاب کے گورنر سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں اٹلی کے تعاون اور تکنیکی مہارت سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ اٹلی کے سبکدوش ہونے والے سفیر ایڈریانو چوئیڈی نے لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ اٹلی کے سبکدوش سفیر کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

مزید خبریں :