پاکستان
14 فروری ، 2012

لاہور: سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

لاہور: سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

لاہور…سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے،انتخابی عمل کا یہ مرحلہ آج سہ پہر چار بجے مکمل ہو جائے گا،پنجاب میں سینیٹ کی بارہ نشستوں کے لیے گذشتہ روز الیکشن کمیشن پنجاب آفس میں سولہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، مسلم لیگ ن کے سردار ذوالفقار کھوسہ ، ایم حمزہ ، رفیق رجوانہ اور ظفراللہ ڈھانڈلہ نے جنرل نشستوں کیلیے ، اسحاق ڈار ٹیکنوکریٹ، نزہت عامر صادق خواتین اور کامران مائیکل نے اقلیتی نشست کیلئے کاغذات جمع کرائے ،پیپلزپارٹی کی طرف سے خاتون امیدوار خالدہ قریشی جبکہ مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا بھی کاغذات جمع کرا چکے ہیں،آزاد امیدواروں میں ابراہیم بلال،محمد سرور ،بلال بٹ اور دیگر شامل ہیں،پیپلزپارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن،بابر اعوان اور اسلم گل آج کاغذات جمع کرائیں گے،تیسرے مرحلے میں 16 اور 17فروری کوکاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی۔

مزید خبریں :