28 جون ، 2021
وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال پر مکمل قابو پانے میں تین سے چار سال لگیں گے۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کورونا وائرس میں ایک درجن سے زائد اشکال سامنے آئی ہیں جب کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے سدباب کے لیے ویکسین موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال پر مکمل قابو پانے میں تین سےچار سال لگیں گے۔