Time 28 جون ، 2021
پاکستان

سندھ اسمبلی میں بھی حریم شاہ کی شادی کی خبر کی گونج

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کی خبریں سندھ اسمبلی کے ایوانوں میں پہنچ گئی جس پر کسی وزیر نے اسے حریم شاہ کا ذاتی معاملہ قرار دے دیا تو کسی نے آپ نے ہاتھ دکھا کر ہاتھوں میں انگوٹھی نا ہونے کی تصدیق کرائی۔

ہمیشہ خبروں میں رہنے والی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں۔ 

کل انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصدیق کی اور ساتھ ہی اپنے ہاتھوں اور کسی مرد کے ہاتھوں کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی۔ 

اب خبریں گرم ہیں کہ حریم شاہ نے کسی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے اور اس رکن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے تاہم حریم شاہ نے اس رکن کا نام ظاہر نہیں کیا۔

حریم شاہ کے بیان کے بعد سندھ کے صوبائی وزرا کے مختلف مگر دلچسپ بیانات سامنے آنے لگے۔ 

وزیر ترقی نسواں سندھ شہلا رضا نے اسے حریم شاہ کا ذاتی معاملہ قرار دے دیا۔

وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی بھی تردید کرنے لگے، میڈیا سے سوال پر انہوں نے اپنا ہاتھ دکھا کر کہا کہ انہوں نے کوئی انگوٹھی نہیں پہنی ہوئی۔

مزید خبریں :