حمزہ علی عباسی کا آئٹم نمبر پر سخت ردِعمل

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئٹم سانگز کو ممنوع قرار دے دینا چاہیے۔

حمزہ علی عباسی کا ایک ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے آئٹم نمبر سے متعلق پوچھے جانیوالے سوال پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا اور آئٹم نمبرز کو انٹرٹینمنٹ کی سب سے نچلی سطح قرار دیا۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ایسے گانوں کی پاکستان میں ضرورت نہیں ہے، یہ خواتین کی تذلیل ہے، لوگ سیاستدانوں کو اتنا فولو نہیں کرتے جتنا اداکاروں کو کرتے ہیں، اگر بچے بغیر قمیض کے حمزہ علی عباسی کو سوئمنگ پول سے نکلتا دیکھیں گے تو ان پر کیا اثر ہوگا۔

حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ بچے اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کو یہ سب کرتے دیکھیں جنہیں وہ ڈراموں میں چاہتے رہے ہیں تو یہ انتہائی شرم کی بات ہے۔

خواتین کے لباس سے متعلق اداکار کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں مردوں کو خواتین کی ذاتی زندگی میں یہ نہیں بتانا چاہیے کہ انہوں نے کیا پہننا ہے اور کیا نہیں، عوامی پلیٹ فارمز پر خواتین کی یوں تذلیل نہیں کرنی چاہیے۔

اداکار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اگر عزت اور شہرت دی ہے تو یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ لوگوں کی زندگیوں پر کس طرح اثر انداز ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :