30 جون ، 2021
معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بچپن کی پسند اور پروپوزل سے متعلق گفتگو مداحوں سے شیئر کی ہے۔
حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں حمزہ علی عباسی کی جانب سے اپنے بچپن اور پسند و ناپسند سے متعلق گفتگو کی گئی۔ؔ
دوران گفتگو اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں پانچویں گریڈ میں ایک لڑکی پسند آگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب پانچویں گریڈ میں تھا تو ایک لڑکی بہت پسند آئی تھی جو آرمی پبلک ملتان کی تھی، مجھے نہیں سمجھ آتا تھا بس وہ مجھے اچھی لگتی تھی، اس وقت میں بہت موٹا تھا لیکن اس کے باوجود خود کو بہت ہینڈسم سمجھا کرتا تھا۔
اداکار کا کہنا تھاکہ میں نے پھول لیا اور اس لڑکی کو جاکر پروپوز کردیا وہ لڑکی مجھے دیکھ کر ہنسنے لگی اور اپنے دوستوں کو بھی اس حوالے سے بتادیا، مجھے اس وقت نہیں سمجھ آرہا تھا کہ وہ ہنس کیوں رہی ہے کیوں کہ میرے نزدیک میں بہت ہینڈسم تھا، اب جب بھی اس واقعے کو سوچتا ہوں تو بہت ہنسی آتی ہے، میں بہت پراعتماد تھا۔
حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے ساتھ بآسانی بات کرلیا کرتا تھا حتیٰ کہ فلرٹ بھی کرلیا کرتا تھا لیکن اب میں یہ سب نہیں کرسکتا۔