کھیل
Time 02 جولائی ، 2021

ومبلڈن 2021 : ثانیہ مرزا کو سپورٹ کرنے خاص مہمان کی ٹینس کورٹ آمد

ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک ومبلڈن کے میچ میں اپنی والدہ کو سپورٹ کرنے لیے کورٹ پہنچے— فوٹو ثانیہ مرزا انسٹاگرام
ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک ومبلڈن کے میچ میں اپنی والدہ کو سپورٹ کرنے لیے کورٹ پہنچے— فوٹو ثانیہ مرزا انسٹاگرام

لندن: ومبلڈن 2021 میں بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا کو سپورٹ کرنے لیے ایک ننھے مہمان کی کورٹ آمد، ننھا مہمان اور کوئی نہیں بلکہ  شعیب ملک اور  ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان مرزا ملک تھا۔

ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک ومبلڈن کے میچ میں اپنی والدہ کو سپورٹ کرنے لیے کورٹ پہنچے۔ ثانیہ مرزا کی پہلی راؤنڈ میں کامیابی کے بعد اذہان مرزا ملک اپنی والدہ کی کامیابی پر خوش دکھائی دیے۔

ثانیہ مرزا نے پہلے راؤنڈ کے  میچ میں کامیابی کے بعد یکم جولائ 2021 کو انسٹاگرام پر اپنی ساتھی کھلاڑی بیتھین میٹک سینڈس اور اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی اور  کیپشن میں انہوں نے اپنے بیٹے کی گراؤنڈ آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔

انسٹا گرام پر ایک اور تصویر پوسٹ کرتے ہو ئے ثانیہ مرزا نے لکھا کہ آج کا دن میری زندگی کا سب سے خاص دن تھا کیونکہ ڈھائی سال کے وقفے کے بعد پہلے میچ میں آج میرے والدین اور میرا بیٹا مجھے سپورٹ کرنے کورٹ میں آئے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا ومبلڈن 2021 میں شرکت کے لیے لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنی ساتھی بیتھین میٹک سینڈس کے ہمراہ ومبلڈن کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

مزید خبریں :