پاکستان
10 اکتوبر ، 2012

ملالہ کو دبئی منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے،ایم ڈی پی آئی اے

 ملالہ کو دبئی منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے،ایم ڈی پی آئی اے

اسلام آباد…ایم ڈی پی آئی اے اے جنید یونس نے کہا ہے کہ ملالہ یو سف زئی کو دبئی منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ایم ڈی پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پشاور ایئر پورٹ پر طیارہ پرواز کیلئے تیار ہے، جو ملالہ یوسف زئی کو دبئی منتقل کرے گا ۔ طیارے کو ایئر ایمبولینس کی شکل دیدی گئی ہے،پی آئی اے ملالہ کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریگی۔تاہم میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر منتقلی کا فیصلہ کیا جائیگا۔دوسری جانب مالالہ یوسف زئی کے صحت یابی کے لئے ملک بھر میں دعائیں مانگی گئی ہیں ۔

مزید خبریں :