کھیل
Time 04 جولائی ، 2021

کشمیر پریمیئر لیگ کا گانا ریلیز کردیا گیا

کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا ،گانے میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی گلوکاروں کے روپ میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

گانے کی ویڈیو میں فلم اسٹار شان،ندیم مہوش حیات،عائشہ عمر اور نیلم منیر بھی موجود ہیں جب کہ کشمیر پریمیئر لیگ کاگانا علی گُل پیر نےگایا ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ میں  نامور پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اوورسیز کیٹیگری میں ساؤتھ افریقا کے ہرشل گبز،انگلینڈ کے فل ماسٹرڈ، اویس شاہ، میٹ پرائیر، مونٹی پنیسار اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان بھی کھیلتے دکھائی دیں گے۔

 واضح رہے کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز6 اگست سے ہورہا ہے جبکہ لیگ کا فائنل 17 اگست کومظفرآباد میں کھیلا جائے گا۔ 

مزید خبریں :