10 اکتوبر ، 2012
اسلام آباد… وزیراعظم کیخلاف این آر او عمل درآمد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے جس کے دوران وزیرقانون فاروق نائیک نے سوئس حکام کولکھے جانیوالے خط کا نیا مسودہ پیش کردیا۔ کیس کی سماعت جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کر ریا ہے۔ اس موقع پر جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ خط کے ڈرافٹ میں ہر دفعہ بہتری آتی ہے اور یہ بہتری ، آپکی کمٹمنٹ کا ثبوت ہے۔ بعد ازاں خط کے مسودہ کے جائزے کیلئے ججز کمراعدالت سے اپنے چیمبر چلے گئے اور سماعت میں15منٹ کا وقفہ کر دیا گیا۔