پاکستان
Time 05 جولائی ، 2021

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے ملیر 15 کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نرسری کے قریب فیروزآباد پولیس کی موبائل نے کار کو تلاشی کے لیے رکنے کا اشارہ کیا تو کار میں سوار ڈاکوؤں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا، اس دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا، ملیر 15 کے قریب پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک کار اور اسلحہ ملا ہے، ہلاک اور زخمی ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں :