05 جولائی ، 2021
اداکارہ علیزے شاہ نہ صرف اداکاری بلکہ منفرد ملبوسات اور فیشن ٹرینڈز اپنانے کے باعث بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں۔
علیزے شاہ گزشتہ شب اسٹائل ایوارڈز تقریب میں پہنے جانے والے مغربی طرز کے لباس کے باعث ایک بار پھر ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہیں اور انہیں اس پر تنقید کا سامنا ہے۔
علیزے شاہ نے اسٹائل ایوارڈ تقریب کے لیے مغربی طرز کی سیاہ رنگ کی نیٹ کی میکسی کا انتخاب کیا تھا۔
ایک صارف نے قائداعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بانی پاکستان سے معذرت بھی کی اور لکھا کہ سوری قائد ہم خود سے شرمندہ ہیں۔
ولی خان نامی صارف نے عمران خان اور علیزے شاہ کی تصویر مشترکہ طور پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ وزیراعظم کابیان درست تھا۔
ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں ہالی وڈ شخصیت کے ہمراہ علیزے شاہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہاں تک لکھ دیا علیزے شاہ اپنی پہلی ہالی وڈ بھی سائن کرچکی ہیں۔
نیہا نامی صارف نے علیزے شاہ سمیت دیگر اداکاروں کی اسٹائل ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھا یا کہ آیا ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان ہیں۔