Time 05 جولائی ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

اینڈرائیڈ صارفین کو واٹس ایپ کیمرے میں مسائل کا سامنا

فوٹوفائل
فوٹوفائل

اینڈرائیڈ صارفین نے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں کیمرے میں نقص کی نشاندہی کی ہے۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایتی ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

شکایتی ٹوئٹ میں صارف کا کہنا تھا کہ اینڈرائیڈ ایپ پر کیمرا استعمال کرنے کے دوران مجھے واٹس ایپ بیٹا ورژن سمیت بزنس واٹس ایپ بیٹا ورژن میں کیمرا زوم مسائل کا سامنا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی ہےکہ اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں کیمرے کا مسئلہ کئی ورژن میں موجو دہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی اس نقص کو دور کردیا جائے گا۔  

مزید خبریں :