کھیل
Time 06 جولائی ، 2021

انگلش کرکٹرز میں کورونا کی تشخیص، پی سی بی کا ردِ عمل سامنے آگیا

انگلینڈ کی ٹیم میں کورونا کی تشخیص کے بعد پی سی بی کا ردِ عمل سامنے آگیا—فوٹو فائل
انگلینڈ کی ٹیم میں کورونا کی تشخیص کے بعد پی سی بی کا ردِ عمل سامنے آگیا—فوٹو فائل

پا کستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے ارکان میں کورونا کیسز کی خبر سامنے آنے کے بعد کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیشِ نظر انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے   ای سی بی کے توسط سے میڈیکل پینل کی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے کیے جانے والے پروٹوکولز  پر مطمئن ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ پی سی بی اس سلسلے میں انگلینڈ کی موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہوٹل اور میچ وینیوپر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یاد رہے پاکستان اور انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ سیریز سے قبل انگلش اسکواڈ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ای سی بی نے کپتان سمیت پورا اسکواڈ تبدیل کردیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :