Time 06 جولائی ، 2021
کھیل

قومی نمبر ون بیڈمنٹن پلیئر مراد علی پر پابندی، پلوشہ کا کیس کمیٹی کے سپرد

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پلوشہ بشیر اور مراد علی کے بیانا ت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جو انہوں نے پانچ مرتبہ کی نیشنل چیمپئن ماحور شہزاد کے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے متعلق دیے— فوٹو: فائل

پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن نے پاکستان کے نمبر  ون بیڈمنٹن پلیئر مراد علی پر دو سال کی پابندی لگا دی ہے جبکہ سابق نیشنل چیمپئن پلوشہ بشیر کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے۔

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پلوشہ بشیر اور مراد علی کے بیانا ت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جو انہوں نے پانچ مرتبہ کی نیشنل چیمپئن ماحور شہزاد کے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے متعلق دیے۔

اجلاس میں کھلاڑیوں کی رینکنگ کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد کمیٹی نے مراد علی اور پلوشہ بشیر کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیا۔

کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ  انہوں نے اپنی رینکنگز اور ٹائٹل کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے فیڈریشن اور ایتھلیٹس کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔

مراد علی کے ماضی کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہو ئے دو سال کی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ پلوشہ بشیر کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے ، کمیٹی انکوائری کر کے رپورٹ ایک ماہ کے اندر پیش کرے گی۔

مزید خبریں :