08 جولائی ، 2021
مقبوضہ کشمیر میں حریت کمانڈر برہان وانی کی5ویں برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے حریت کمانڈر برہان وانی کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔
برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت پر آج مقبوضہ وادی میں یوم مزاحمت منایا جا رہا ہےجبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت ’ہفتہ شہدا‘ منایا جا رہا ہے۔
’ہفتہ شہدا‘ 13 جولائی تک جاری رہے گا جبکہ 13جولائی کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر بھی ہڑتال کی جائے گی۔
خیال رہے کہ بھارتی فوج نے 22 سالہ برہان وانی کو ترال میں 8 جولائی 2016 کو شہید کر دیا تھا۔