کیا عالیہ بھٹ ہالی وڈ میں انٹری دینے والی ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ جلد ہی اپنے ہالی وڈ کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ میں کام حاصل کرنے کے لیے وہاں کی مقبول ترین ٹیلنٹ ایجنسی ڈبلیو ایم ای (WME) کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ رنویر سنگھ کے ہمراہ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم 'روکی اور رانی کی پریم کہانی' میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم 'ڈارلنگ' کی شوٹنگ کا بھی آغاز کیا ہے۔

عالیہ بھٹ جلد ہی سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' میں بھی مرکزی کردار  ادا کریں گی۔

مزید خبریں :