Time 09 جولائی ، 2021
پاکستان

امین گنڈا پور کی ویڈیو پر چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا وزیراعظم کو خط

وفاقی وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو کے معاملے پر آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ وفاقی وزرا کوالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے اور صوبائی وزرا کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر انتخابات کا آزادانہ و منصفانہ انعقاد یقینی بنائے، کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں ریاستی وسائل استعمال نہ کیے جائیں جب کہ وفاقی، آزاد کشمیر اور صوبائی حکومتیں کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہےکہ جس امیدوار کے حلقے میں خلاف ورزی ہوئی اسے نااہل قرار دیا جائے گا۔

مزید خبریں :