10 جولائی ، 2021
امریکی وزیر دفاع لوائڈ آسٹن نے کہا ہے کہ افغان تنازع کےحل کے لیے عالمی برادری فریقین پر دباؤ ڈالے۔
لوائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سمجھوتے کے لیے بین الاقوامی برادری کا دباؤ ناگزیر ہے، بین الاقوامی دباؤ بڑھانا چاہیے تاکہ افغان عوام کو وہ حکومت دی جا سکے جس کے وہ حق دار ہیں اور جو وہ چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن افغانستان سے 11 ستمبر تک فوجی انخلا مکمل کرنے کا اعلان کر چکے ہیں جب کہ طالبان کی جانب سے بھی افغان سرزمین کسی تیسرے ملک کے لیے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔