10 جولائی ، 2021
اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کیس کا پانچواں ملزم بلال مروت بھی گرفتار کرلیا گيا۔
پولیس تفتیش کے مطابق عثمان مرزا اور دیگر ملزمان نے متاثرہ جوڑے کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کیا، 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی اور ایک بار پیسے نہ دینے پر ویڈیو وائرل کردی ۔
مرکزی ملزم عثمان مرزا کا بھائی علی ابرار، ساتھی ریحان اور محب بنگش اب تک مفرور ہیں، پولیس نے تمام ملزمان کے نام واچ لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کردی۔
عدالت نے گزشتہ روز پہلے سے گرفتار چار میں سے تین ملزمان عثمان مرزا، فرحان شاہین اور عطاء الرحمان کا مزید چار دن کا ریمانڈ دے دیا۔