پاکستان
Time 10 جولائی ، 2021

ملک میں چینی کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

ملک میں چینی کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے اور چینی مافیا کی جانب سے چند ماہ کے دوران عوام سے اربوں روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا  ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں حکومت کے اپنے اعداد و شمار سے چونکا دینے والے حقائق سامنے لائے گئے۔

حکومتی اعداد و شمار میں انکشاف ہوا کہ ملک میں چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی ہے اور رواں برس جنوری سے جولائی تک مہنگی چینی کی فروخت سے شوگر ملز مالکان کو 32 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا جبکہ 198 ارب روپے پہلے ہی عوام کی جیب سے نکالے جا چکے ہیں۔

پروگرام کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ یوٹیلٹی اسٹورز نے بھی مہنگی چینی خرید کر سبسڈی کے ساڑھے 3 ارب روپے شوگر مل مالکان کی جیب میں ڈال دیئے۔

مزید خبریں :