Geo News
Geo News

Time 11 جولائی ، 2021
پاکستان

ساہیوال میں درختوں کی کٹائی پر جھگڑا، پولیس اہلکار کا لڑکی پر تشدد

ساہیوال میں  پولیس اہلکار  نے  لڑکی کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق کانسٹیبل عامر شہزاد نے درختوں کی کٹائی کے معاملے پر جھگڑےکے دوران خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او ساہیوال کاشف اسلم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ نورشاہ کے کانسٹیبل عامر شہزاد کو معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔