بشریٰ انصاری نئی ویڈیو پر پھر تنقید کی زد میں آگئیں

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

حال ہی میں معروف ہدایت کارہ سلطانہ صدیقی کی فیملی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں بشریٰ انصاری سمیت شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات  نے شرکت کی جس کی ڈانس ویڈیو سامنے آنے پر بشریٰ انصاری کو تنقید کا سامنا تھا، اس حوالے سے شوبز شخصیات نے بشریٰ انصاری کی حمایت کی تھی۔

بشریٰ انصاری کی اُس ویڈیو کے بعد ایک اور ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں شوبز کی دیگر شخصیات کے ہمراہ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ ادکارہ کبریٰ خان بھی سبز ساڑھی میں ڈانس کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

دوسری جانب اداکارہ ڈانس ویڈیو کے باعث ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

ایک صارف نے ڈانس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے کورونا ایس او پیز کی خلاف قرار دیا اور لکھا کہ اب کورونا کہاں ہے؟ ہمارے یہاں شادی ہوتو ان کی کو روناایس او پیز یاد آجاتے ہیں۔

ایک صارف نے ڈانس ویڈیو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ادکاروں کو کرائے کا ڈانسر قرار دیا۔

ایک صارف نے کہا کہ یہ آنٹی وہی ہیں جن کی بہن کا کورونا سے انتقال ہوا ہے اور جو لائیو سیشن میں کورونا ایس او پیز کا بتارہی تھیں اور اب یہ کھلے کھلے عام ناچ رہی ہیں۔

مزید خبریں :