12 جولائی ، 2021
متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ائیر لائن ایمریٹس نے کورونا وبا کے باعث پاکستان، بھارت ، بنگلادیش، اور سری لنکا سے آنے والی مسافروں 21 جولائی تک پابندی میں توسیع کردی ہے۔
امارات ائیر لائنز نےاپنی ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ بھارت ، پاکستان ، بنگلا دیش اور سری لنکا سے آنے والی مسافر پروازوں پر معطلی کو کم از کم 21 جولائی تک بڑھا دیا گیا ہے۔
ائیرلائن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں ،گولڈن ویزا ہولڈرز اور سفارتی مشن کے ممبران پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
یاد رہے متحدہ عرب امارات نے کورونا وباکی دوسری لہر کے بعد 24 اپریل سے بھارت جبکہ 13 مئی سے پاکستان اور بنگلا دیش کی مسافر پروازیں معطل کردی تھیں۔
یواے ای کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان، بھارت ، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال، نائیجیریا، جنوبی افریقا، اور یوگنڈا سمیت 13 ممالک کی پروازوں پر 21 جولائی تک پابندی برقرار رہے گی، تاہم ان ممالک سے آنے والی کارگو، بزنس اور چارٹرڈ فلائٹس پر پابندی نہیں ہوگی۔