کھیل
Time 12 جولائی ، 2021

یوروکپ 2020 میں4 میچز کھیلنے والے رونالڈوگولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت گئے

صرف 4 میچ کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے گولڈن بوٹ کا اعزاز جیتا کیونکہ انہوں نے چار میچوں میں 5گول اسکور کیے تھے —فوٹو: فائل
صرف 4 میچ کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے گولڈن بوٹ کا اعزاز جیتا کیونکہ انہوں نے چار میچوں میں 5گول اسکور کیے تھے —فوٹو: فائل

لندن: پرتگال فٹبال ٹیم کے کپتان اور دور جدید کے عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یوروکپ 2020 میں ٹاپ اسکور کرکے گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت لیا۔

اتوار کو سنسنی خیز مقابلے میں اٹلی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر دوسری مرتبہ یورپی چیمپئن بن گیا جبکہ انگلش ٹیم کا خواب ایک مرتبہ پھر حقیقت نہ بن سکا، فائنل میں جیت کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں اٹلی نے 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔

لیکن صرف 4 میچ کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے گولڈن بوٹ کا اعزاز جیتا کیونکہ انہوں نے چار میچوں میں 5گول اسکور کیے تھے۔

جمہوریہ چیک کے پیٹرک شیک نے بھی 5 گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ ختم کیا لیکن ایک اضافی گول کرنے میں معاونت کی بنا پر رونالڈو کو یہ انعام دیا گیا۔

 رونالڈو نے 5 گولز کے علاوہ ایک گول اسکور کرنے میں ساتھی کھلاڑی کی معاونت بھی کی تھی ۔

مزید خبریں :