سوشل میڈیا پر ننھی کنگنا رناوت کے چرچے

9 سالہ سُمن پوری اپنی پسندیدہ اداکارہ کنگنا رناوت کے فلموں کے ڈائیلاگس اور ان کے انداز کی نقل کرتے ہو ئے ویڈیوز بناتی ہیں— فوٹو: فائل
9 سالہ سُمن پوری اپنی پسندیدہ اداکارہ کنگنا رناوت کے فلموں کے ڈائیلاگس اور ان کے انداز کی نقل کرتے ہو ئے ویڈیوز بناتی ہیں— فوٹو: فائل

بالی وڈاداکارہ کنگنا رناوت ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر متنازع بیانات کی وجہ سے زیر بحث رہتی ہیں لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر کنگنا رناوت نہیں بلکہ چھوٹی کنگنا کے چرچے ہو رہے ہیں۔

یہ چھوٹی کنگنا ہیں کون؟


9 سالہ سُمن پوری جو انسٹاگرام پر چھوٹی کنگنا کے نام سے  موجود ہیں وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلموں کے ڈائیلاگس اور ان کے انداز کی نقل کرتے ہو ئے ویڈیوز بناتی ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہو رہی ہیں ۔

چھوٹی کنگنا کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ان کی والدہ سنبھالتی ہیں اس کے علاوہ سُمن پوری اپنی پسندیدہ اداکارہ کنگنا رناوت سے اصل زندگی میں ملاقات بھی کر چکی ہیں جس کی ویڈیو چھوٹی کنگنا کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر موجود ہے ۔

جہاں سب چھوٹی کنگنا کی تعریف کررہے ہیں وہیں کنگنا رناوت نے بھی کچھ روز قبل اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر چھوٹی کنگنا کی پوسٹ اپ لوڈ کی تھی۔

مزید خبریں :