Time 13 جولائی ، 2021
پاکستان

لڑکا لڑکی تشددکیس،'14 افراد کی موجودگی میں ڈھائی گھنٹے تک ویڈیو بنائی گئی'

اسلام آباد کی عدالت نے لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم عثمان مرزا اور دیگر کو مزید 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ای الیون واقعے میں لڑکالڑکی پرتشددکیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت عطاء الرحمان ،فرحان اور ادارس قیوم بٹ کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

 سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم عثمان مرزا سے 2 موبائل اور پسٹل برآمد ہوئے ہیں، عثمان مرزا نے 11لاکھ 25 ہزار روپے لڑکے لڑکی سے مختلف اوقات میں بطور بھتہ وصول کیے۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ جائے وقوعہ پر14 افراد موجود تھے، ان میں سے 3 نے ڈھائی گھنٹے کی ویڈیو بنائی ، ملزم سے برآمد پسٹل کی الگ ایف آئی آر تھانہ آئی نائن میں درج کروادی گئی ہے۔

مزید خبریں :