Time 13 جولائی ، 2021
پاکستان

اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کیس کے مرکزی ملزم کیخلاف ایک اور خاتون سامنے آگئی

اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پرتشدد کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا کے خلاف ایک اور خاتون  نے جیو نیوز سے رابطہ کرلیا۔

راولپنڈی کی متاثرہ خاتون کا مؤقف ہے کہ عثمان مرزا کافی عرصہ مجھے ہراساں کرتا رہا اور سوشل میڈیا پر مجھے میرے گھر کا ایڈرس اور موبائل نمبر بھیجا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ عثمان مرزا نے کہا کہ اس کے پاس کی میری تمام ذاتی معلومات ہیں اور اس نے دھکمی دی تھی کہ دوستی نہیں کرو گی تو گھر پہنچ جاؤں گا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق عثمان مرزا لمبے عرصے تک بلیک میل کرتا اور دھمکیاں دیتا رہا۔

متاثرہ خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ عثمان مرزا کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم راولپندی کو درخواست دی تھی لیکن سائبر کرائم نے میری درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عثمان مرزا اور دیگر کو مزید 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :