Time 14 جولائی ، 2021
پاکستان

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا بہت جلد پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے: ماہر امراض

فائل فوٹو

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال کے ماہر امراض سینہ ڈاکٹر شیرین خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سامنے آنے والی کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ زیادہ مہلک ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیرین خان نے کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے مریض کے بیمار ہونے کا دورانیہ بہت کم ہوتا ہے، اس میں تیز بخار، جسم درد ہوتا ہے اور یہ بہت جلد پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے، اس کی تشخیص کا وقت بھی بہت کم ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلے بڑی عمر کے لوگ کورونا میں مبتلا ہورہے تھے اب درمیانی عمر کے نوجوان بھی کورونا کا شکار ہورہے ہیں۔

ڈاکٹر شیرین خان کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کورونا میں مبتلا اتنے مریض آرہے ہیں کہ کوئی بھی بیڈ 30 منٹ بھی خالی نہیں رہتا ہے۔


مزید خبریں :