11 اکتوبر ، 2012
پیرس…لکڑی سے تیار کیا جانے والا فرنیچر توعام سی بات ہے لیکن فرانس کی ایک ٹیکنالوجی فرم نے لکڑی کو تراش خراش کرانوکھا "کی بورڈ"تیار کر لیا ہے۔ماہر کاریگروں نے اعلیٰ معیار کی لکڑی تراش خراش کر انتہائی باریک بینی اور مہارت سے یہ11انچ لمبا جدید وائرلیس"کی بورڈ" ڈیزائن کیا ہے ۔یہ منفرد"کی بورڈ" بلیوتوٹھ کے ذریعے ناصرف کمپیوٹر بلکہ لیپ ٹاپ اور فون سے بھی منسلک کیا جاسکتا ہے جس کی قیمت محض 163ڈالر ہے۔